QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے سربراہ کا سیاچن کا دورہ

28 Apr 2016 23:00

اسلام ٹائمز: یو این فوجی مبصر گروپ کے سربراہ نے گیاری سیکٹر میں شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اس موقع پر جنرل جونسن نے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے سربراہ میجر جنرل دلالئی جونسن سکائی نے سیاچن کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دنیا کے مشکل ترین محاذ پر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاک فوج کے جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔ یو این فوجی مبصر گروپ کے سربراہ نے گیاری سیکٹر میں شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ جنرل جونسن نے پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین کیا۔ یو این فوجی مبصر گروپ اقوام متحدہ کا سب سے پرانا گروپ ہے جو 1948 میں قائم کیا گیا۔ یہ گروپ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر ہونے والی جنگ بندی کے معاہدہ کی خلاف ورزیوں کو رپورٹ کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 535763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535763/اقوام-متحدہ-کے-فوجی-مبصر-گروپ-سربراہ-کا-سیاچن-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org