QR CodeQR Code

رحیم یارخان میں زہریلا کھانا کھانے سے 40 افراد کی حالت غیر

29 Apr 2016 22:55

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے خان ویلا کی بستی ظفر آباد میں شادی کی تقریب میں زہریلے چاول کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ رحیم یارخان کے علاقہ خان ویلا میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 40 افراد کی حالت غیرہو گئی۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے خان ویلا کی بستی ظفر آباد میں شادی کی تقریب میں زہریلے چاول کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔ شیخ زید کے طبی عملے کے مطابق 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لیہ میں بھی بچے کی پیدائش کی خوشی میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8 بھائیوں سمیت 30 افراد جاں بحق اور درجنوں کی حالت خراب ہو گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 535897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535897/رحیم-یارخان-میں-زہریلا-کھانا-کھانے-سے-40-افراد-کی-حالت-غیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org