0
Friday 29 Apr 2016 22:55

رحیم یارخان میں زہریلا کھانا کھانے سے 40 افراد کی حالت غیر

رحیم یارخان میں زہریلا کھانا کھانے سے 40 افراد کی حالت غیر
اسلام ٹائمز۔ رحیم یارخان کے علاقہ خان ویلا میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 40 افراد کی حالت غیرہو گئی۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے خان ویلا کی بستی ظفر آباد میں شادی کی تقریب میں زہریلے چاول کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔ شیخ زید کے طبی عملے کے مطابق 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لیہ میں بھی بچے کی پیدائش کی خوشی میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8 بھائیوں سمیت 30 افراد جاں بحق اور درجنوں کی حالت خراب ہو گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 535897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش