QR CodeQR Code

حکمران ٹولے کی کرپشن کے باعث ہر ادارہ تباہی اور معیشت بحران کا شکار ہے، امجد علی خان

1 May 2016 08:25

اسلام ٹائمز: میانوالی میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب تک اقربا پروری اور لوٹ مار کی سیاست ختم نہیں ہو گی، غریب آدمی کی زندگی میں خوشحالی نہیں آ سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی میانوالی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے مقامی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ میانوالی میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے باعث ہر ادارہ تباہی اور معیشت بحران کا شکار ہے، ن لیگی قیادت صرف مال بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جہاد جاری رکھے گی، عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ امجد علی خان نے کہا کہ جب تک اقربا پروری اور لوٹ مار کی سیاست ختم نہیں ہو گی، غریب آدمی کی زندگی میں خوشحالی نہیں آ سکتی۔


خبر کا کوڈ: 536150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536150/حکمران-ٹولے-کی-کرپشن-کے-باعث-ہر-ادارہ-تباہی-اور-معیشت-بحران-کا-شکار-ہے-امجد-علی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org