QR CodeQR Code

اسلامی ممالک کی تقسیم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

ایران فلسطینیوں سمیت خطے کی مظلوم قوموں کی حمایت جاری رکھے گا، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

عالم اسلام کا اتحاد اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت، ایران کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے

1 May 2016 01:10

اسلام ٹائمز: ہفتے کے روز تہران میں جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما رمضان عبداللہ شلح سے بات چیت کرتے ہوئے عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی ہے اور ایران اس موقف سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی تقسیم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ہفتے کے روز تہران میں جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما رمضان عبداللہ شلح سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں سمیت خطے کی مظلوم قوموں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت، ایران کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے۔ عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران، عالم اسلام کے اتحاد کو محفوظ رکھنے، دہشت گردی کے سدباب اور صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد میں تمام اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی ہے اور ایران اس موقف سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ رمضان عبداللہ شلح نے بھی اس ملاقات میں اسرائیل کو عالم اسلام کا واحد دشمن قرار دیا۔ رمضان عبداللہ شلح نے کہا کہ ان کی تنظیم، مسئلہ فلسطین کو طاق نسیاں میں رکھنے اور ایرانو فوبیا پھیلانے کی سازشوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد اسلامی فلسطین، اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو اس کے راستے سے منحرف نہیں ہونے دے گی۔


خبر کا کوڈ: 536213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536213/ایران-فلسطینیوں-سمیت-خطے-کی-مظلوم-قوموں-حمایت-جاری-رکھے-گا-ڈاکٹر-علی-اکبر-ولایتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org