0
Sunday 1 May 2016 01:10
اسلامی ممالک کی تقسیم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

ایران فلسطینیوں سمیت خطے کی مظلوم قوموں کی حمایت جاری رکھے گا، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

عالم اسلام کا اتحاد اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت، ایران کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے
ایران فلسطینیوں سمیت خطے کی مظلوم قوموں کی حمایت جاری رکھے گا، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی
اسلام ٹائمز۔ عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی تقسیم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ہفتے کے روز تہران میں جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما رمضان عبداللہ شلح سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں سمیت خطے کی مظلوم قوموں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت، ایران کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے۔ عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران، عالم اسلام کے اتحاد کو محفوظ رکھنے، دہشت گردی کے سدباب اور صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد میں تمام اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی ہے اور ایران اس موقف سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ رمضان عبداللہ شلح نے بھی اس ملاقات میں اسرائیل کو عالم اسلام کا واحد دشمن قرار دیا۔ رمضان عبداللہ شلح نے کہا کہ ان کی تنظیم، مسئلہ فلسطین کو طاق نسیاں میں رکھنے اور ایرانو فوبیا پھیلانے کی سازشوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد اسلامی فلسطین، اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو اس کے راستے سے منحرف نہیں ہونے دے گی۔
خبر کا کوڈ : 536213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش