QR CodeQR Code

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات، بھارت

7 May 2016 11:12

اسلام ٹائمز: بھارت کی مرکزی وزیر مملکت برائے امورخارجہ وی کے سنگھ نے کہا کہ چین نام نہاد اقتصادی راہداری منصوبے کی تیاری میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے اور اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت اسکے کچھ منصوبے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں بھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے ایک بار پھر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں اپنی سرگرمیاں بند کرے، ہم نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں چینی سرگرمیوں کے معاملے پر اپنی تشویش سے بیجنگ حکام کو آگاہ کردیا۔ بھارت کی مرکزی وزیر مملکت برائے امورخارجہ وی کے سنگھ نے کہا کہ چین نام نہاد اقتصادی راہداری منصوبے کی تیاری میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے اور اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت اسکے کچھ منصوبے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں بھی ہیں، ہمیں اقتصادی راہداری پر تحفظات ہیں۔ وی کے سنگھ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں چین کی سرگرمیوں کے معاملے پر اپنی تشویش سے بیجنگ سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کر کے ان سرگرمیوں کو فوری بند کرنے کو کہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 537170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/537170/پاک-چین-اقتصادی-راہداری-منصوبے-پر-تحفظات-بھارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org