QR CodeQR Code

سندھ رینجرز نے 2013ء سے ہونے والے آپریشن میں 848 ٹارگٹ کلرز پکڑے، ترجمان رینجرز

10 May 2016 20:31

اسلام ٹائمز: سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی بد امنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹارگٹڈ کارروائیوں کا آغاز کیا جس میں سیاسی، مذہبی، کالعدم جماعتوں کے عسکری سیلز اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے 2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک 848 ٹارگٹ کلرز پکڑے جنہوں نے 7 ہزار 224 افراد کو قتل کیا۔ ترجمان رینجرز سندھ نے 5 ستمبر 2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن میں پکڑے گئے ٹارگٹ کلرز کی لسٹ جاری کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی بد امنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹارگٹڈ کارروائیوں کا آغاز کیا جس میں سیاسی، مذہبی، کالعدم جماعتوں کے عسکری سیلز اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف آپریشنز میں 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جنہوں نے 7 ہزار 224 افراد کو قتل کا اعتراف کیا، گرفتار ٹارگٹ کلرز کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کی بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع رینجرز کو دیں۔


خبر کا کوڈ: 537816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/537816/سندھ-رینجرز-نے-2013ء-سے-ہونے-والے-آپریشن-میں-848-ٹارگٹ-کلرز-پکڑے-ترجمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org