0
Tuesday 10 May 2016 20:31

سندھ رینجرز نے 2013ء سے ہونے والے آپریشن میں 848 ٹارگٹ کلرز پکڑے، ترجمان رینجرز

سندھ رینجرز نے 2013ء سے ہونے والے آپریشن میں 848 ٹارگٹ کلرز پکڑے، ترجمان رینجرز
اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے 2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک 848 ٹارگٹ کلرز پکڑے جنہوں نے 7 ہزار 224 افراد کو قتل کیا۔ ترجمان رینجرز سندھ نے 5 ستمبر 2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن میں پکڑے گئے ٹارگٹ کلرز کی لسٹ جاری کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی بد امنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹارگٹڈ کارروائیوں کا آغاز کیا جس میں سیاسی، مذہبی، کالعدم جماعتوں کے عسکری سیلز اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف آپریشنز میں 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جنہوں نے 7 ہزار 224 افراد کو قتل کا اعتراف کیا، گرفتار ٹارگٹ کلرز کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کی بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع رینجرز کو دیں۔
خبر کا کوڈ : 537816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش