QR CodeQR Code

دھرنے اور ٹرین مارچ جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہیں، ملک وارث کلو

11 May 2016 20:35

اسلام ٹائمز: خوشاب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رُکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک ہو یا جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ، حکومت کی عوام دوست پالیسیوں میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ملک وارث کلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہیں۔ خوشاب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رُکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک ہو یا جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ، حکومت کی عوام دوست پالیسیوں میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تسلسل کیساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے اسلئے عوام کسی بھی احتجاج کی کال پر کان نہیں دھریں گے۔


خبر کا کوڈ: 538002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/538002/دھرنے-اور-ٹرین-مارچ-جمہوریت-کے-لیے-زہر-قاتل-ہیں-ملک-وارث-کلو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org