0
Wednesday 11 May 2016 20:35

دھرنے اور ٹرین مارچ جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہیں، ملک وارث کلو

دھرنے اور ٹرین مارچ جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہیں، ملک وارث کلو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ملک وارث کلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہیں۔ خوشاب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رُکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک ہو یا جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ، حکومت کی عوام دوست پالیسیوں میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تسلسل کیساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے اسلئے عوام کسی بھی احتجاج کی کال پر کان نہیں دھریں گے۔
خبر کا کوڈ : 538002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش