QR CodeQR Code

نوازشریف محب وطن پاکستانی ہیں، راجہ فاروق

12 May 2016 10:05

اسلام ٹائمز: تمرکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل نواز آزاد کشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ مودی کا یار کون ہے اگر پنڈورہ بکس کھولا تو وہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ باغ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ فلاپ ہو گیا، پیپلز پارٹی کے قائدین فریال تالپور کے گرد گھومتے رہے۔ نوازشریف محب وطن پاکستانی ہیں وہ اقتدارکا لالچ نہیں رکھتے بلکہ وہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ مودی کا یار کون ہے اگر پنڈورہ بکس کھولا تو وہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ نمبر پانچ چکار کے گائوں جنڈالی، تمرکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آزادکشمیر میں بے حیائی پھیلانے کا ٹھیکہ بیرسٹرسلطان کو دیا گیا ہے مگر یہاں کے لوگ فحاشی کو قبول نہیں کریں گے، ہم الیکشن جیتیں گے۔


خبر کا کوڈ: 538093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/538093/نوازشریف-محب-وطن-پاکستانی-ہیں-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org