QR CodeQR Code

مئی 2013ء کے فراڈ الیکشن کا نتیجہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

12 May 2016 14:52

اسلام ٹائمز: عوامی تحریک فیصل آباد کے عہدیداران میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور انتخابی اصلاحات کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری نے تاریخ ساز لانگ مارچ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن پاکستان کی سپریم کونسل کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ 11 مئی 2013ء کے فراڈ الیکشن کا نتیجہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور انتخابی اصلاحات کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری نے تاریخ ساز لانگ مارچ کیا، شفاف الیکشن کے تحریری معاہدے سے انحراف کرنے والے بھی آج رو رہے ہیں۔ انہوں نے عوامی تحریک فیصل آباد کے عہدیداران میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں خرم نواز گنڈا پور، انجینئر رفیق نجم، رانا رب نواز انجم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر منظور کی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کو لوڈشیڈنگ فری مہینہ قرار دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 538144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/538144/مئی-2013ء-کے-فراڈ-الیکشن-کا-نتیجہ-آج-پوری-قوم-بھگت-رہی-ہے-ڈاکٹر-حسن-محی-الدین-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org