0
Thursday 12 May 2016 14:52

مئی 2013ء کے فراڈ الیکشن کا نتیجہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مئی 2013ء کے فراڈ الیکشن کا نتیجہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن پاکستان کی سپریم کونسل کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ 11 مئی 2013ء کے فراڈ الیکشن کا نتیجہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور انتخابی اصلاحات کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری نے تاریخ ساز لانگ مارچ کیا، شفاف الیکشن کے تحریری معاہدے سے انحراف کرنے والے بھی آج رو رہے ہیں۔ انہوں نے عوامی تحریک فیصل آباد کے عہدیداران میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں خرم نواز گنڈا پور، انجینئر رفیق نجم، رانا رب نواز انجم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر منظور کی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کو لوڈشیڈنگ فری مہینہ قرار دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 538144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش