QR CodeQR Code

ریمنڈ ڈیوس لاہور،سرگودھا اور ملتان میں جاسوسی نیٹ ورک چلا رہا تھا،ریمنڈ کی گاڑی سے فرار ہونیوالا پاکستانی کون تھا؟تلاش شروع

8 Feb 2011 14:44

اسلام ٹائمز:گاڑی سے ملنے والی دستاویزات اور سامان سے تصدیق ہو گئی۔اہم مقامات کی تصاویر ،روپ بدلنے کا سامان برآمد،امریکی فیڈرل بینک کا بلینک چیک بھی ملا




ادھر امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ کے وقت گاڑی کی پچھلی سیٹ سے فرار ہونیوالا پاکستانی کون تھا؟ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تلاش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عینی شاہدین سے معلومات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب ریمنڈ ڈیوس نے مزنگ چونگی میں فائرنگ کر کے دو پاکستانی نوجوانوں کو ہلاک کیا تو اس وقت اس کی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ایک پاکستانی بھی بیٹھا تھا جو فائرنگ کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا اور اب پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اس پاکستانی کے بارے میں ریمنڈ ڈیوس سے معلومات حاصل کرنا اور اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 53881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/53881/ریمنڈ-ڈیوس-لاہور-سرگودھا-اور-ملتان-میں-جاسوسی-نیٹ-ورک-چلا-رہا-تھا-کی-گاڑی-سے-فرار-ہونیوالا-پاکستانی-کون-تلاش-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org