QR CodeQR Code

نیلم میں بدمعاشی کا جواب بدمعاشی سے دیا جائے گا، شاہ قادر

17 May 2016 10:35

اسلام ٹائمز: پی ایم ایل نواز آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ چوہدری عبدالمجید کی رگ رگ میں کرپشن ہے ان کا اگلا ٹھکانہ تھوری ریسٹ ہائوس ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ چوہدری عبدالمجید کی رگ رگ میں کرپشن ہے، چوہدری عبدالمجید کا اگلا ٹھکانہ تھوری ریسٹ ہائوس ہو گا، جہاں پر ان کا کڑا احتساب ہو گا۔ باڑیاں کے مقام پر وزیراعظم اور وزیر تعلیم کی خوشنودی کے لئے مسلم لیگ نواز کے پورٹریٹ پھاڑنے اور پرامن سیاسی ماحول خراب کرنے والے سرکاری ملازمین عبرت ناک انجام کے لئے تیار رہیں۔ نیلم میں بدمعاشی کا جواب بدمعاشی سے دیا جائے گا۔  وہ لیسواء کے مقام پر پی وائی او نیلم کے سیکرٹری جنرل شیخ جواد مشتاق کی برادری اور ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ نواز میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماح سے خطاب کر رہے تھے۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ نیلم کو نیلام گھر نہیں بننے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 539032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539032/نیلم-میں-بدمعاشی-کا-جواب-سے-دیا-جائے-گا-شاہ-قادر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org