QR CodeQR Code

مغرب زدہ ثقافتی اور نظریاتی یلغار کی روک تھام کیلئے جنرل راحیل شریف مداخلت کریں، صاحبزادہ قاری احمد میاں

17 May 2016 12:57

اسلام ٹائمز: پھلروان میں تنظیمی دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو پی کے رہنما نے کہا کہ پاک افواج جغرفیائی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، اﷲتعالیٰ کا احسان ہے کہ پاکستانی فوج عسکری صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سینئر نائب صدر صاحبزادہ قاری احمد میاں نے پھلروان میں تنظیمی دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج جغرفیائی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اﷲتعالیٰ کا احسان ہے کہ پاکستانی فوج عسکری صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغیار نے میڈیا اور مغرب ذہنیت کے حکمرانوں کو استعمال کرکے ثقافتی اور نظریاتی یلغار شروع کر دی ہے، جس کی روک تھام کے لئے جنرل راحیل شریف کو مداخلت کرنی چاہئے تاکہ پاکستان اسلامی افکار کا نمونہ بنے۔


خبر کا کوڈ: 539074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539074/مغرب-زدہ-ثقافتی-اور-نظریاتی-یلغار-کی-روک-تھام-کیلئے-جنرل-راحیل-شریف-مداخلت-کریں-صاحبزادہ-قاری-احمد-میاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org