QR CodeQR Code

شام کے بحران کو فوجی نہیں بلکہ صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، جواد ظریف

17 May 2016 06:04

اسلام ٹائمز: ویانا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے دہشتگرد گروہوں کیجانب سے شام، مشرق وسطٰی اور پوری عالمی برادری کو لاحق خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کیساتھ کہا کہ ان گروہوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے اور اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ شام میں فائر بندی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ گروہ اپنے دہشتگردانہ اقدامات تیز کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ویانا میں ایک بیان میں کہا ہے کہ شام سے متعلق ویانا کانفرنس اس ملک میں فائر بندی کے مکمل نفاذ کی ضرورت پر تاکید کا ایک موقع ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے شام، مشرق وسطٰی اور پوری عالمی برادری کو لاحق خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان گروہوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے اور اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ شام میں فائر بندی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ گروہ اپنے دہشت گردانہ اقدامات تیز کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ویانا کانفرنس، شام کے بحران کے حل کے لئے ایک بہترین موقع ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ بحران شام کو صرف سیاسی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ بعض دہشت گرد گروہوں اور ان کے علاقائی و عالمی حامی ملکوں کے خیال کے برخلاف شام کے مسئلے کو فوجی طریقے سے ہرگز حل نہیں کیا جاسکتا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شام سے متعلق ویانا کانفرنس دو طرفہ مسائل اور بحران شام کے سلسلے میں تبادلہ خیال کا مناسب موقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 539078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539078/شام-کے-بحران-کو-فوجی-نہیں-بلکہ-صرف-سیاسی-طریقے-سے-ہی-حل-کیا-جاسکتا-ہے-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org