0
Tuesday 17 May 2016 06:04

شام کے بحران کو فوجی نہیں بلکہ صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، جواد ظریف

شام کے بحران کو فوجی نہیں بلکہ صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ویانا میں ایک بیان میں کہا ہے کہ شام سے متعلق ویانا کانفرنس اس ملک میں فائر بندی کے مکمل نفاذ کی ضرورت پر تاکید کا ایک موقع ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے شام، مشرق وسطٰی اور پوری عالمی برادری کو لاحق خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان گروہوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے اور اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ شام میں فائر بندی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ گروہ اپنے دہشت گردانہ اقدامات تیز کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ویانا کانفرنس، شام کے بحران کے حل کے لئے ایک بہترین موقع ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ بحران شام کو صرف سیاسی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ بعض دہشت گرد گروہوں اور ان کے علاقائی و عالمی حامی ملکوں کے خیال کے برخلاف شام کے مسئلے کو فوجی طریقے سے ہرگز حل نہیں کیا جاسکتا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شام سے متعلق ویانا کانفرنس دو طرفہ مسائل اور بحران شام کے سلسلے میں تبادلہ خیال کا مناسب موقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 539078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش