QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنیکا فیصلہ

17 May 2016 16:54

اسلام ٹائمز: رقم سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی، اس رقم کو کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں خرچ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کیلئے فوری طور پر ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ رقم سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی، اس رقم کو کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں خرچ کیا جائے گا۔ دوسری جانب کمشنر کراچی نے ضلعی انتظامیہ کے کھاتے بھی بحال کر دیئے ہیں، جس کے بعد اب بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ حل ہو سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 539160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539160/وزیراعلی-سندھ-کا-کراچی-کیلئے-ایک-ارب-50-کروڑ-روپے-کی-گرانٹ-جاری-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org