0
Tuesday 17 May 2016 16:54

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنیکا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کیلئے فوری طور پر ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ رقم سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور اسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی، اس رقم کو کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں خرچ کیا جائے گا۔ دوسری جانب کمشنر کراچی نے ضلعی انتظامیہ کے کھاتے بھی بحال کر دیئے ہیں، جس کے بعد اب بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ حل ہو سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 539160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش