QR CodeQR Code

سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کا مزید نئے انکشاف کرنے کا اعلان

17 May 2016 17:24

اسلام ٹائمز: گلین گرینوالڈ کا کہنا ہے کہ کئی صحافیوں نے ایڈورڈ اسنوڈن کی خفیہ دستاویزات پر اپنا کام مکمل کرلیا ہے جس کے بعد اسے 2 درجن سے زائد میڈیا ہاؤسز کے ساتھ تبادلہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق سی آئی اے کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن نے 2013 میں چونکا دینے والے انکشافات کئے اور ایک مرتبہ پھر وہ خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے کے لئے تیار ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن کا پہلی مرتبہ انٹرویو لینے والے صحافی گلین گرینوالڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق سی آئی اے اہلکار کے پاس موجود مزید خفیہ دستاویزات عوام کے سامنے لائیں گے، جس کے لئے انہوں نے دیگر غیرملکی میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو بھی دعوت دی ہے۔ گلین گرینوالڈ کا کہنا ہے کہ کئی صحافیوں نے ایڈورڈ اسنوڈن کی خفیہ دستاویزات پر اپنا کام مکمل کرلیا ہے جس کے بعد اسے 2 درجن سے زائد میڈیا ہاؤسز کے ساتھ تبادلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 539167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539167/سابق-سی-ا-ئی-اے-اہلکار-ایڈورڈ-اسنوڈن-کا-مزید-نئے-انکشاف-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org