0
Tuesday 17 May 2016 17:24

سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کا مزید نئے انکشاف کرنے کا اعلان

سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کا مزید نئے انکشاف کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سابق سی آئی اے کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن نے 2013 میں چونکا دینے والے انکشافات کئے اور ایک مرتبہ پھر وہ خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے کے لئے تیار ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن کا پہلی مرتبہ انٹرویو لینے والے صحافی گلین گرینوالڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق سی آئی اے اہلکار کے پاس موجود مزید خفیہ دستاویزات عوام کے سامنے لائیں گے، جس کے لئے انہوں نے دیگر غیرملکی میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو بھی دعوت دی ہے۔ گلین گرینوالڈ کا کہنا ہے کہ کئی صحافیوں نے ایڈورڈ اسنوڈن کی خفیہ دستاویزات پر اپنا کام مکمل کرلیا ہے جس کے بعد اسے 2 درجن سے زائد میڈیا ہاؤسز کے ساتھ تبادلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 539167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش