QR CodeQR Code

پشاور، ہائیکورٹ کا وکیل قتل، ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس

19 May 2016 16:17

اسلام ٹائمز: یورنیورسٹی روڈ پر سپین جماعت کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے وکیل کوندل خان کو قتل کردیا، وہ سفید ڈھیری میں واقع اپنے گھر سے یونیورسٹی ٹاون میں اپنے آفس جارہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پشاور ہائیکورٹ کے سینئر وکیل کو قتل کردیا ہے۔ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے وکیل کوندل خان کو پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق وکیل کوندل خان سفید ڈھیری میں واقع اپنے گھر سے یونیورسٹی ٹاون میں اپنے آفس کو جارہے تھے کہ سپین جماعت کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی پرانی دشمنی بھی ہے اور ان کا قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا اور جائے وقوعہ سے شہادت اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔


خبر کا کوڈ: 539649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539649/پشاور-ہائیکورٹ-کا-وکیل-قتل-ذاتی-دشمنی-شاخسانہ-ہے-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org