QR CodeQR Code

جرائم کی ڈرامائی تشکیل پر مبنی پروگرام یکم ماہ رمضان سے روک دیئے جائینگے، پیمرا

20 May 2016 20:16

اسلام ٹائمز: چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے ثمثیل نگاری پر مبنی پروگرام روک دیئے جائینگے، خودکشی کے مناظر، زیادتی کے شکار افراد کے انٹرویوز اور تصاویر پر پابندی جبکہ انٹرٹینمنٹ چینلز قتل کی واردات بھی نہیں دیکھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پیمرا نے یکم رمضان المبارک سے جرائم کی ڈرامائی تشکیل والے پروگراموں کے نشر کرنے پر پابندی لگادی۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے تمثیل نگاری پر مبنی پروگرام روک دیئے جائیں گے اور ٹی وی چینلز پر جرائم کی ڈرامائی تشکیل والے پروگرام نہیں چلائے جائیں گے، خودکشی کے مناظر، زیادتی کے شکار شخص کے انٹرویوز اور تصویر دکھانے پر پابندی ہوگی، جب کہ انٹرٹینمنٹ چینلز پر بھی قتل کی کوئی واردات نہیں دکھائی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے اس برائی سے جان چھڑا لیں گے اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کو ایک ماہ کے لئے بند کردیا جائے گا۔ چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران ٹی وی چینلز جیسے چاہیں پروگرام نشرکریں لیکن ماہ مقدس کے تقدس کا خیال رکھیں، امید ہے کہ ٹی وی چینلز ریٹنگ کے بجائے رمضان المبارک کے تقدس کا خیال رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 539845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539845/جرائم-کی-ڈرامائی-تشکیل-پر-مبنی-پروگرام-یکم-ماہ-رمضان-سے-روک-دیئے-جائینگے-پیمرا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org