QR CodeQR Code

علمائے کرام لوگوں کو مذہبی اتحاد، اخوت، بھائی چارہ اور برداشت کی تلقین کریں، ڈی پی او بھکر

22 May 2016 05:22

اسلام ٹائمز: ضلع بھکر کی امن کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او بھکر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کے ہر فرقہ کے لوگوں کو آپس میں اخوت کیساتھ رہنا چاہئے، رمضان المبارک کے حکومتی ہدایات پرعملدرآمد کروانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ کسی قسم کا لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او بھکر چوھدری خالد مسعود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے ضلع میں امن وامان کی فضا کو یقینی بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام لوگوں کو مذہبی اتحاد، اخوت، بھائی چارہ اور برداشت کی تلقین کریں۔ انکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کے ہر فرقہ کے لوگوں کو آپس میں اخوت کیساتھ رہنا چاہئے، رمضان المبارک کے حکومتی ہدایات پرعملدرآمد کروانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ کسی قسم کا لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا نہ ہو اور رمضان المبارک باخیریت اور آفیت سے گزر ے۔


خبر کا کوڈ: 539901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539901/علمائے-کرام-لوگوں-کو-مذہبی-اتحاد-اخوت-بھائی-چارہ-اور-برداشت-کی-تلقین-کریں-ڈی-پی-او-بھکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org