0
Sunday 22 May 2016 05:22

علمائے کرام لوگوں کو مذہبی اتحاد، اخوت، بھائی چارہ اور برداشت کی تلقین کریں، ڈی پی او بھکر

علمائے کرام لوگوں کو مذہبی اتحاد، اخوت، بھائی چارہ اور برداشت کی تلقین کریں، ڈی پی او بھکر
اسلام ٹائمز۔ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او بھکر چوھدری خالد مسعود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے ضلع میں امن وامان کی فضا کو یقینی بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام لوگوں کو مذہبی اتحاد، اخوت، بھائی چارہ اور برداشت کی تلقین کریں۔ انکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کے ہر فرقہ کے لوگوں کو آپس میں اخوت کیساتھ رہنا چاہئے، رمضان المبارک کے حکومتی ہدایات پرعملدرآمد کروانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ کسی قسم کا لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا نہ ہو اور رمضان المبارک باخیریت اور آفیت سے گزر ے۔
خبر کا کوڈ : 539901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش