QR CodeQR Code

عمران خان اور بلاول آزادکشمیر کو فتح نہیں کر سکتے، راجہ فاروق

21 May 2016 09:56

اسلام ٹائمز:وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل نواز آزاد کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نے جو موقف اسمبلی میں پیش کیا اس کے بعد عوام سمجھ گئے ہیں کہ ملک کو لوٹنے والے کون ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی اے ٹی ایم مشینیں وفاق سے ناکامی کے بعد آزاد کشمیر میں واویلا کر رہی ہیں، عوام نے ناچ گانے والے جلسہ میں شرکت نہ کر کے پی ٹی آئی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ میاں نوازشریف نے جو موقف اسمبلی میں پیش کیا اس کے بعد عوام سمجھ گئے ہیں کہ ملک کو لوٹنے والے کون ہیں اور خوشحالی لانے والے کون ہیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بلاول آزادکشمیر کو جوش خطابت سے فتح نہیں کر سکتے ان کے کالے کرتوت دنیا کے سامنے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 539922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/539922/عمران-خان-اور-بلاول-آزادکشمیر-کو-فتح-نہیں-کر-سکتے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org