QR CodeQR Code

سندھ میں کرپشن کی دوڑ میں محکمہ ریونیو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

21 May 2016 15:55

اسلام ٹائمز: محکمہ خوراک نے دوسری، محکمہ تعلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کچی آبادی اور محکمہ قانون سب سے کم کرپٹ نکلے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کرپشن کی دوڑ میں محکمہ ریونیو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، محکمہ خوراک نے دوسری، محکمہ تعلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کچی آبادی اور محکمہ قانون سب سے کم کرپٹ نکلے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے چیئرمین ممتاز شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ چار ماہ میں اکیس محکموں کے خلاف ستانوے مقدمات درج کئے گئے۔ ایک سو دس افسران کو کرپشن اور خزانے کی خوردبرد کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ محکمہ ریونیو کے خلاف اٹھارہ مقدمات درج ہوئے۔ محکمہ خوراک کے خلاف سترہ، محکمہ تعلیم کے خلاف سولہ مقدمات درج ہوئے۔ کچی آبادی اور محکمہ قانون کے خلاف ایک ایک مقدمہ درج ہوا۔ ممتاز شاہ نے بتایا کہ محکمہ ریونیو کے تیس اور محکمہ داخلہ کے گیارہ افسران گرفتار ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 540028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/540028/سندھ-میں-کرپشن-کی-دوڑ-محکمہ-ریونیو-نے-سب-کو-پیچھے-چھوڑ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org