QR CodeQR Code

ڈاکٹر عاصم کی کروڑوں کی جائیداد منجمد کرنے کا فیصلہ

23 May 2016 22:25

اسلام ٹائمز: اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ نیب نے ڈاکٹر عاصم کی جانب سے جائیداد بیٹے کے نام منتقلی کی کوشش پر کیا، نیب نے اس حوالے سے سندھ حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے، ڈاکٹر عاصم کیس کے فیصلے تک جائیداد فروخت یا کسی کے نام منتقل نہیں کر سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب سندھ نے ڈاکٹر عاصم کی کروڑوں کی جائیداد منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے نیب نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے جائیداد بیٹے کے نام منتقلی کی کوشش پر کیا، نیب نے اس حوالے سے سندھ حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے، جبکہ ڈاکٹر عاصم کی جائیداد کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر جنوبی کو بھی بھیج دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کی جائیداد منجمد کرنے کا فیصلہ 462 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں کیا گیا، ڈاکٹر عاصم کیس کے فیصلے تک جائیداد فروخت یا کسی کے نام منتقل نہیں کر سکیں گے۔ نیب ضلع کورنگی میں واقع 23 ایکڑ زرعی زمین بھی منجمد کرنا چاہتی ہے، ڈاکٹر عاصم کے نام پر مختلف فلیٹس، پلاٹس اور دکانیں ہیں، ضلع جنوبی میں ڈاکٹر عاصم کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد ہے۔


خبر کا کوڈ: 540545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/540545/ڈاکٹر-عاصم-کی-کروڑوں-جائیداد-منجمد-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org