QR CodeQR Code

پشاور میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

25 May 2016 22:41

اسلام ٹائمز: رینگ روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں میں سے 2 راستے میں ہی دم توڑگئے جب کہ تیسرا اہلکار دوران علاج شہید ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ رینگ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاری پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے رینگ روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں میں سے 2 راستے میں ہی دم توڑگئے جب کہ تیسرا اہلکار دوران علاج شہید ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔


خبر کا کوڈ: 541093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/541093/پشاور-میں-سیکیورٹی-فورسزکی-گاڑی-پر-فائرنگ-سے-3-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org