0
Wednesday 25 May 2016 22:41

پشاور میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پشاور میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ رینگ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاری پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے رینگ روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں میں سے 2 راستے میں ہی دم توڑگئے جب کہ تیسرا اہلکار دوران علاج شہید ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
خبر کا کوڈ : 541093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش