QR CodeQR Code

سرگودھا کے قریب مڈ رانجھا میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

31 May 2016 14:46

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک چاروں ڈاکو اشتہاری تھے، جبکہ بابر علی اور اسد ریڈ بک میں شامل تھے، دونوں کے سر کی قیمت بیس بیس لاکھ مقرر تھی۔


اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب اور موٹر وے کے کنارے مڈ رانجھا کوٹ مومن روڈ پر 7 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی، جس پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ہو گیا، مقابلے کے نتیجہ میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں اللہ یار، اسد وقاص، بلال احمد اور بابر علی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک چاروں ڈاکو اشتہاری تھے، جبکہ بابر علی اور اسد ریڈ بک میں شامل تھے۔ دونوں کے سر کی قیمت بیس بیس لاکھ مقررتھی۔ پولیس فرار ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 542328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/542328/سرگودھا-کے-قریب-مڈ-رانجھا-میں-پولیس-مقابلہ-4-ڈاکو-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org