QR CodeQR Code

جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کو دو ماہ کی مہلت دیتے ہیں، وزیر داخلہ

4 Jun 2016 17:25

اسلام ٹائمز: کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگومیں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی تصديق کيلئے فيملی ٹری ميسج پروگرام شروع کر رہے ہيں، پہلے مرحلے ميں ڈھائی کروڑ خاندانوں کا فيملی ٹريز ڈيٹا بنے گا اور خاندان کے سربراہ کو نادرا کی جانب سے ميسج آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزيرداخلہ چوہدری نثار علی خان کہتے ہيں کہ پچھلے سالوں ميں ڈھائی لاکھ شناختی کارڈ اور انتيس ہزار پاسپورٹ بلاک کئے گئے، جعلی شناختی کارڈز رکھنے والوں کو 2 ماہ مہلت دے رہے ہيں، جعلی شناختی کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرنے پر دس ہزار روپے انعام مليں گے، پہلے مرحلے ميں ہر خاندان کے سربراہ کو فيملی کی تصديق کيلئے نادرا کی جانب سے ايس ايم ايس آئے گے، وزيرداخلہ چوہدری نثار نے کلر سيداں ميں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شناختی کارڈ کی تصديق کيلئے فيملی ٹری ميسج پروگرام شروع کررہے ہيں، پہلے مرحلے ميں ڈھائی کروڑ خاندانوں کا فيملی ٹريز ڈيٹا بنے گا اور خاندان کے سربراہ کو نادرا کی جانب سے ميسج آئے گا، چوتھے مرحلے ميں يہ پيغام ہر سم ہولڈر کو جائے گا، چوہدری نثار نے بلاول بھٹو زرداری کے بيان پر رد عمل ديتے ہوئے کہا کہ وہ بچے نہيں ہيں ليکن نابالغ ہيں، پارليمانی نظام ميں وزيراعطم ہی وزيراعظم ہوتا ہے، جس کی غير موجودگی ميں کابينہ ملک چلاتی ہے، انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ والوں کو 2 مہينے کی ايمنسٹی دے رہے ہيں، اس دوران وہ سہولت سے فائدہ اٹھائيں۔


خبر کا کوڈ: 543223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543223/جعلی-شناختی-کارڈ-رکھنے-والوں-کو-دو-ماہ-کی-مہلت-دیتے-ہیں-وزیر-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org