QR CodeQR Code

افسوس کی بات ہے کہ برصغیر پاک و ہند سے میرے مقلدین کم ہیں، آیت اللہ العظمٰی بشیر حسین نجفی

9 Jun 2016 02:40

اسلام ٹائمز: اپنے دفتر واقع نجف الاشرف میں نمائندہ اسلام ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے مرجع عالی قدر کا کہنا تھا کہ میں برصغیر پاک و ہند سے پہلا مرجع ہوں، عمر کا بیشتر حصہ گزر گیا، لیکن میری قدر نہیں کی گئی، بروز قیامت امام زمانہ سے شکایت کرونگا کہ میری قوم نے میری بات نہیں سنی۔


اسلام ٹائمز۔ آیت اللہ العظمٰی شیخ بشیر حسین نجفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں متحرک بڑی شیعہ جماعتوں کے سربراہان کو بارہا کہہ چکا کہ میرے پاس آئیں، انہیں اتحاد بین المومنین کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق دینا چاہتا ہوں۔ بارہا کہنے کے باوجود کسی نے میری بات نہیں سنی۔ افسوس کی بات ہے کہ برصغیر پاک و ہند سے میرے مقلدین کم ہیں۔ اس خطہ سے میں پہلا مرجع ہوں، عمر کا بیشتر حصہ گزر گیا، لیکن میری قدر نہیں کی گئی، بروز قیامت امام زمانہ سے شکایت کرونگا کہ میری قوم نے میری بات نہیں سنی۔ نجف الاشرف میں نمائندہ اسلام ٹائمز کے ساتھ گفتگو کے دوران مرجع عالیقدر کا کہنا تھا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای میرے بیٹے کو گلے لگا کر ملے، خبر پورے میڈیا پر چلی، اسی طرح ایرانی قونصلر اور نجف الاشرف میں موجود رہبر معظم کے نمائندے مجھ سے ملنے آتے رہتے ہیں۔ مراجع کے مابین ٹکراو کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ قوم کا فریضہ ہے کہ علمائے کرام کی اطاعت کریں۔ زیارات کے بعد انسان کے کردار میں واضح تبدیلی واقع ہونے چاہیے، وگرنہ ضریح کے پاس چلے جانے سے جنت کے مالک نہیں بن سکتے۔


خبر کا کوڈ: 544329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544329/افسوس-کی-بات-ہے-کہ-برصغیر-پاک-ہند-سے-میرے-مقلدین-کم-ہیں-ا-یت-اللہ-العظم-ی-بشیر-حسین-نجفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org