QR CodeQR Code

جنسی غلامی سے انکار پر داعشیوں نے 19 خواتین کو زندہ جلادیا

9 Jun 2016 16:15

اسلام ٹائمز: ایزدی قبیلہ سے تعلق رکھنے والی جوانسال خواتین کو موصل کے بازار میں سینکڑوں لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا، پھر ان سب کو پنجرے میں ڈال کر آگ لگا دی گئی، ان خواتین میں چند کم عمر بچیاں بھی شامل تھیں، وہاں موجود افراد میں سے کسی نے انہیں بچانے کی کوشش نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ داعش کی بربریت کا ایک اور نیا واقعہ عراق کے شہر موصل میں پیش آیا ہے۔ شدت پسند تنظیم کے سفاک دہشت گردوں کی جنسی غلام بننے سے انکار پر 19 خواتین کو بازار میں لایا گیا اور وہاں سینکڑوں افراد کے سامنے ان سب کو لوہے کے پنجرے میں ڈال کر آگ لگا دی گئی۔ جلا کر قتل کی گئی خواتین میں کم عمر لڑکیاں بھی شامل تھیں، سینکڑوں لوگ یہ واقعہ دیکھ رہے تھے مگر کسی نے ان خواتین کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ان خواتین کا تعلق بھی ان ایزدی عورتوں سے تھا، جنہیں سینکڑوں کی تعداد میں داعش نے اغوا کیا تھا۔ عرب میڈیا ذرائع کے مطابق اب بھی 1800 سے زائد ایزدی لڑکیاں اور خواتین داعش کے پاس مغوی ہیں۔ داعش کی طرف سے لوگوں کو عبرتناک سزائیں دیئے جانے کی یہ تازہ مثال ہے۔ گزشتہ ماہ 25 عراقی مغویوں کو تیزاب کے ٹب میں دھکا دے کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ شدت پسندوں کی طرف سے بلند عمارتوں کی چھت سے دھکا دے کر لوگوں کو قتل کیے جانے کی خبریں بھی مسلسل سننے میں آرہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 544510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544510/جنسی-غلامی-سے-انکار-پر-داعشیوں-نے-19-خواتین-کو-زندہ-جلادیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org