0
Thursday 9 Jun 2016 16:15

جنسی غلامی سے انکار پر داعشیوں نے 19 خواتین کو زندہ جلادیا

جنسی غلامی سے انکار پر داعشیوں نے 19 خواتین کو زندہ جلادیا
اسلام ٹائمز۔ داعش کی بربریت کا ایک اور نیا واقعہ عراق کے شہر موصل میں پیش آیا ہے۔ شدت پسند تنظیم کے سفاک دہشت گردوں کی جنسی غلام بننے سے انکار پر 19 خواتین کو بازار میں لایا گیا اور وہاں سینکڑوں افراد کے سامنے ان سب کو لوہے کے پنجرے میں ڈال کر آگ لگا دی گئی۔ جلا کر قتل کی گئی خواتین میں کم عمر لڑکیاں بھی شامل تھیں، سینکڑوں لوگ یہ واقعہ دیکھ رہے تھے مگر کسی نے ان خواتین کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ان خواتین کا تعلق بھی ان ایزدی عورتوں سے تھا، جنہیں سینکڑوں کی تعداد میں داعش نے اغوا کیا تھا۔ عرب میڈیا ذرائع کے مطابق اب بھی 1800 سے زائد ایزدی لڑکیاں اور خواتین داعش کے پاس مغوی ہیں۔ داعش کی طرف سے لوگوں کو عبرتناک سزائیں دیئے جانے کی یہ تازہ مثال ہے۔ گزشتہ ماہ 25 عراقی مغویوں کو تیزاب کے ٹب میں دھکا دے کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ شدت پسندوں کی طرف سے بلند عمارتوں کی چھت سے دھکا دے کر لوگوں کو قتل کیے جانے کی خبریں بھی مسلسل سننے میں آرہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 544510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش