QR CodeQR Code

کراچی سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث القاعدہ برصغیر کے 2 دہشتگرد گرفتار

10 Jun 2016 13:23

اسلام ٹائمز: گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالباسط رشید اور نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق پنجاب سے ہے اور دونوں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، دہشتگردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی، انکے قبضے سے اینٹی ایئر کرافٹ گن، 70 راؤنڈ، 5 کلو بال بیرنگ و دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال سے سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث القاعدہ برصغیر کے 2 دہشتگرد مقابلے کے بعد گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں حساس ادارے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرکے مقابلے کے بعد کالعدم القاعدہ برصغیر کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالباسط رشید اور نعمان کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کاتعلق پنجاب سے ہے اور دونوں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی اور دونوں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اینٹی ایئر کرافٹ گن، 70 راؤنڈ، 5 کلو بال بیرنگ و دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شہر میں بڑی تخریب کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 544670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544670/کراچی-سے-سیکیورٹی-فورسز-پر-حملوں-میں-ملوث-القاعدہ-برصغیر-کے-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org