QR CodeQR Code

صومالیہ، الشباب کے حملوں کو پسپا کر دیا گیا

10 Jun 2016 20:57

اسلام ٹائمز: مقامی لوگوں کو کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ساتھ گاؤں میں واقع ایتھوپیا کے فوجی اڈے کے داخلے دروازے پر خودکش دھماکا کیا جس کے بعد اسلحے سے لیس دیگر شدت پسندوں نے حملہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ صومالیہ میں حکام اور رہائشیوں نے تصدیق کی ہے کہ صومالی فوررسز اور ایتھوپیا کے فوجیوں نے شدت پسند گروپ الشباب کے ہلگان نامی گاؤں پر حملے کو پسپا کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو مار بھگایا ہے۔ گاؤں کے سربراہ گوہاد عبدی وارسیم نے بتایا کہ "درجنوں" عسکریت پسند مارے بھی گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کو کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ساتھ گاؤں میں واقع ایتھوپیا کے فوجی اڈے کے داخلے دروازے پر خودکش دھماکا کیا جس کے بعد اسلحے سے لیس دیگر شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ یہ علاقہ دارالحکومت موغادیشو سے کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 544746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544746/صومالیہ-الشباب-کے-حملوں-کو-پسپا-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org