QR CodeQR Code

عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی تحریک مسلم لیگی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی، حسن انعا م پراچہ

11 Jun 2016 10:11

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما کا سرگودہا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیگی ٹولہ اب کچھ بھی کر لے، ا س کے اقتدار کی ڈوبتی کشتی کسی صورت بھی نہیں بچ سکتی، یہ بات طے ہے کہ لیگی حکو مت اب چند ماہ کی مہمان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے رہنما حسن انعام پراچہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی ملک گیر تحریک مسلم لیگ ن کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ بات طے ہے کہ لیگی حکو مت اب چند ماہ کی مہمان ہے۔ پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما کا سرگودہا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیگی ٹولہ اب کچھ بھی کر لے، ا س کے اقتدار کی ڈوبتی کشتی کسی صورت بھی نہیں بچ سکتی۔ واضح رہے کہ عمران کی جانب سے پانامہ لیکس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی جلسوں کا سلسلہ جاری ہے جو رمضان المبارک کے بعد بھی جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 544820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544820/عید-کے-بعد-پاکستان-تحریک-انصاف-کی-مسلم-لیگی-حکومت-تابوت-میں-آخری-کیل-ثابت-ہو-گی-حسن-انعا-م-پراچہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org