QR CodeQR Code

زینبیہ دہشتگردانہ دھماکوں کے ذمہ دار دہشتگردی کے سرکاری حامی ترکی، سعودی عرب اور قطر ہیں، شامی وزیراعظم

11 Jun 2016 21:54

اسلام ٹائمز: ہفتے کو دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ میں جہاں جناب زینب سلام اللہ علیھا کا حرم واقع ہے، دو دہشتگردانہ بم دھماکوں میں کم سے کم بیس افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے، بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے، ان دہشتگردانہ حملوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے وزیراعظم وائل الحلقی نے زینبیہ کے علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ شامی وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اس طرح کے حملے اس لئے کر رہے ہیں تاکہ شامی فوج کی کامیابیوں سے لوگوں کی توجہ کو ہٹایا جا سکے۔ شام کے وزیراعظم نے ان دھماکوں کا ذمہ دار دہشت گردی کے سرکاری حامیوں ترکی، سعودی عرب اور قطر کو قرار دیا اور عالمی برادری سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے لئے مالی حمایت کے راستوں کو بند کرائے۔ ہفتے کو دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ میں جہاں جناب زینب سلام اللہ علیھا کا حرم واقع ہے، دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں کم سے کم بیس افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے، بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نازک ہے، ان دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 545025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545025/زینبیہ-دہشتگردانہ-دھماکوں-کے-ذمہ-دار-دہشتگردی-سرکاری-حامی-ترکی-سعودی-عرب-اور-قطر-ہیں-شامی-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org