QR CodeQR Code

حکومت وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، ملک محمد عزیر خان

12 Jun 2016 13:46

اسلام ٹائمز: خوشاب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملوں پر حکومت پاکستان کی جانب سے امریکہ کو سخت انتباہ ہمارے عزم کی واضح دلیل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رُکن ملک محمد عزیر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیساتھ ساتھ وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ خوشاب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملوں پر حکومت پاکستان کی جانب سے امریکہ کو سخت انتباہ اس امر کی واضح دلیل ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی حقوق اور سرزمین وطن کی محافظ ہے پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع یقینی بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 545137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545137/حکومت-وطن-عزیز-کی-جغرافیائی-نظریاتی-سرحدوں-کے-تحفظ-کیلئے-بھی-اپنا-بھرپور-کردار-ادا-کر-رہی-ہے-ملک-محمد-عزیر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org