QR CodeQR Code

کراچی پولیس کی کارروائیاں، خاتون سمیت 22 ملزمان گرفتار

12 Jun 2016 17:06

اسلام ٹائمز: گلشن اقبال کے علاقے اعظم گوٹھ میں کارروائی کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ڈالمیا میں دہشت گردی اور دیگر مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گھر گھرتلاشی لی اور اس دوران 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ایک خاتون سمیت 22 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گلشن اقبال کے علاقے اعظم گوٹھ میں کارروائی کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔ حراست میں لیے ملزمان جرائم کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ بوٹ بیسن میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب پولیس نے ڈالمیا میں دہشت گردی اور دیگر مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔


خبر کا کوڈ: 545215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545215/کراچی-پولیس-کی-کارروائیاں-خاتون-سمیت-22-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org