QR CodeQR Code

پشاور، اسلحہ سے بھری گاڑی پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام

12 Jun 2016 23:33

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق اسلحہ درہ ادم خیل سے لاہور منتقل کیا جارہا تھا، خفیہ اطلاع پر ملزمان کو رنگ روڈ کے مقام پر گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا، گاڑی کے خفیہ خانوں سے تیس ہزار کارتوس دو کلاشنکوف اور بیس پستول برآمد ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام بناکر پشاور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسلحہ کی بڑی کھیپ گاڑی کے خفیہ خانوں کے ذریعے درہ آدم خیل سے پنجاب منتقل کی جارہی تھی کہ پشاور پولیس نے بروقت کارروائی انجام دیکر یہ کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پور کی حدود میں کامیاب کاروائی کرکے علاقہ غیر سے لاہور سمگل کیا جانے والا اسلحہ پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق اسلحہ درہ آدم خیل سے لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔ خفیہ اطلاع پر ملزمان کو رنگ روڈ کے مقام پر گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا۔ گاڑی کے خفیہ خانوں سے تیس ہزار کار توس دو کلاشنکوف اور بیس پستول برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 545273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545273/پشاور-اسلحہ-سے-بھری-گاڑی-پنجاب-سمگل-کرنیکی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org