QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

13 Jun 2016 17:38

اسلام ٹائمز: شیڈول کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 18 جولائی کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 15 اور 16 جون کو جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 20 جون کو دائر کیے جا سکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 21 اور 22 جون کو ہو گا، اپیلیں 23 اور 24 جون کو دائر ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 18 جولائی کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 15 اور 16 جون کو جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 20 جون کو دائر کیے جا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 21 اور 22 جون کو ہوگا، کاغذات منظور یا مسترد ہونے پر اپیلیں 23 اور 24 جون کو دائر ہوں گی۔ اپیلوں پر فیصلے 27 سے 30 جون تک ہوں گے۔ امیدوار اپنے کاغذات یکم جولائی کو واپس لے سکیں گے، یکم جولائی کو ہی امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ شیڈول کے اجراء کے ساتھ ہی انتخابی حلقوں میں ووٹر فہرستیں منجمد کر دی گئیں۔ انتخابی حلقوں میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 545477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/545477/الیکشن-کمیشن-نے-خیبر-پختونخوا-میں-ضمنی-بلدیاتی-انتخابات-کا-شیڈول-جاری-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org