QR CodeQR Code

فلاحی تنظیموں کو حضرت خدیجتہ الکبری کی سیرت اور اسوۃ کو پیش نظر رکھنا چاہیئے، علامہ عباس کمیلی

16 Jun 2016 18:54

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں جعفریہ الائنس کے سربراہ نے کہا کہ حضرت خدیجتہ الکبری نے مشکل ترین دور میں بے مثال فلاحی کام کیا اور تمام مسلمانوں کی تنہا کفالت کی صرف اور صرف اپنے مال سے اور کسی کے آگے اس کار خیر کے لئے ہاتھ نہیں پھیلایا اس لئے نیکی اور بھلائی کے کاموں میں کوئی بھی ان سے بازی نہیں لے جا سکا۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان و فیتھ علامہ عباس کمیلی کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر خیرات کرتے ہیں اس جزبے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فلاحی تنظیمیں بھی بڑھ چڑھ کر فلاحی کام دینے کی بھاگ دوڑ میں لگی رہتی ہیں ان فلاحی تنظیموں کو حضرت خدیجتہ الکبری کی سیرت اور اسوۃ کو پیش نظر رکھنا چائیے جنہوں نے مشکل ترین دور میں بے مثال فلاحی کام کیا اور تمام مسلمانوں کی تنہا کفالت کی صرف اور صرف اپنے مال سے، اور کسی کے آگے اس کار خیر کے لئے ہاتھ نہیں پھیلایا اس لئے نیکی اور بھلائی کے کاموں میں کوئی بھی ان سے بازی نہیں لے جا سکا۔


خبر کا کوڈ: 546413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546413/فلاحی-تنظیموں-کو-حضرت-خدیجتہ-الکبری-کی-سیرت-اور-اسوۃ-پیش-نظر-رکھنا-چاہیئے-علامہ-عباس-کمیلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org