QR CodeQR Code

پرویزرشید الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے چئیرمین منتخب

18 Jun 2016 04:54

اسلام ٹائمز: اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور لیڈر آف ہاوس میں ممبران کی تعیناتی پر تبادلہ خیال ہو گیا ہے، ایک دو روز میں سفارشات موصول ہو جایئں گی، فاسٹ ٹریک پر کام کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کو الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا جس میں حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کے لیے پرویز رشید کا نام تجویز کیا گیا۔ ارکان نے متفقہ طور پر پرویز رشید کو پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ یہ انتہائی اہم زمہ داری ہے، انتخابی عمل کو صاف شفاف بنانے کی پوری کوشش کریں گے، پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور لیڈر آف ہاوس میں ممبران کی تعیناتی پر تبادلہ خیال ہو گیا ہے، ایک دو روز میں سفارشات موصول ہو جایئں گی، فاسٹ ٹریک پر کام کریں گے، پرویز رشید نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے ان پر مکمل اعتماد کیا ہے، ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 546638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546638/پرویزرشید-الیکشن-کمیشن-کے-ارکان-کی-تقرری-کرنے-والی-پارلیمانی-کمیٹی-چئیرمین-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org