QR CodeQR Code

وزیر داخلہ نے گرفتار ملزمان کی ویڈیو لیک ہونے کا نوٹس لے لیا

18 Jun 2016 23:17

اسلام ٹائمز: اسلام آباد سے جاری بیان میں چودھری نثار نے کہا کہ گرفتار ملزمان کی ویڈیوز کی تشہیر غیرقانونی اور غیراخلاقی امر ہے۔ مقدمات کا فیصلہ میڈیا ٹرائل کے ذریعے نہیں بلکہ عدالتوں میں ہونا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نےگرفتارملزمان کی ویڈیولیک ہونے کا نوٹس لے لیا اور سندھ حکومت کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کی ویڈیوز کی تشہیر غیرقانونی اور غیراخلاقی امر ہے۔ مقدمات کا فیصلہ میڈیا ٹرائل کے ذریعے نہیں بلکہ عدالتوں میں ہونا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے تحقیقات کیلئے سندھ حکومت کو خط بھی لکھا جا رہا ہے اور ساتھ ہی پیمرا سے بھی کہا جائے گا کہ ایسے واقعات کے سدباب کیلئے ضابطہ کار طے کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 546877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546877/وزیر-داخلہ-نے-گرفتار-ملزمان-کی-ویڈیو-لیک-ہونے-کا-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org