QR CodeQR Code

اویس علی شاہ کی بازیابی کا ٹاسک اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سپرد

21 Jun 2016 11:26

اسلام ٹائمز: ایس ایس یو کے ترجمان کے مطابق اویس شاہ کی بازیابی کیلئے شہر کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس علی شاہ کی بازیابی کا ٹاسک اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس یو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اویس شاہ کی بازیابی کا ٹاسک وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر دیا گیا ہے، ان کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اویس شاہ کی بازیابی کیلئے شہر کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 547501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/547501/اویس-علی-شاہ-کی-بازیابی-کا-ٹاسک-اسپیشل-سیکیورٹی-یونٹ-کے-سپرد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org