QR CodeQR Code

ضرب عضب میں بچ جانیوالے گنتی کے دہشتگرد اہم شخصیات کو نشانہ بنارہے ہیں، پرویز رشید

23 Jun 2016 21:33

اسلام ٹائمز: وزیر اطلاعات کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امجد صابری کے قاتل اللہ اور اس کے رسول (ص) کے دشمن ہیں اور ان کو سزا ضرور ملے گی اور کراچی میں امن قائم ہوکر رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گرد بھی گنتی کے رہ گئے ہیں لیکن وہ اپنی موجودگی ثابت کرنے کے لئے اہم شخصیات کو نشانہ بنارہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ امجد صابری سچے عاشق رسول (ص) اور دنیا بھرمیں امن و پیار کے پیامبر تھے، انہوں نے خدا اور مخلوق سے محبت، خیر اور متحد ہونے کا پیغام دیا، حملہ آوروں نے اللہ سے محبت کرنے والے شخص کو نشانہ بنایا، امجد صابری کے قاتل اللہ اور اس کے رسول (ص) کے دشمن ہیں اور ان کو سزا ضرور ملے گی اور کراچی میں امن قائم ہوکر رہے گا۔ وزیر اطلاعات  کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اہم اہداف بھی حاصل کرچکے ہیں، اب دہشت گرد کم ہو کر گنتی کے رہ گئے ہیں جبکہ ماضی کے مقابلے میں شہر قائد انتہائی پرامن ہے، اب صرف دہشت گرد اپنی موجودگی ثابت کرنے لئے نامور اور اہم  شخصیات کو نشانہ بنارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 548205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/548205/ضرب-عضب-میں-بچ-جانیوالے-گنتی-کے-دہشتگرد-اہم-شخصیات-کو-نشانہ-بنارہے-ہیں-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org